کویت اردو نیوز 19 مارچ: 2002 سے ورلڈ ہیپی- نیس رپورٹ نے دنیا کے خوشحال ترین ممالک کا تعین کرنے کے لیے شماریاتی تجزیہ کا استعمال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیپی-نیس نے اپنی 2021 کی تازہ کاری رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ فن لینڈ دنیا کا سب سے خوشحال ملک ہے۔ دنیا کے خوشحال ترین ملک کا تعین کرنے کے لیے محققین نے خاص طور پر چھ مخصوص زمروں میں کارکردگی کی نگرانی میں گزشتہ تین سالوں کے لیے 146 ممالک کے جامع گیلپ پولنگ ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں فی کس مجموعی گھریلو پیداوار، سماجی مدد، صحت مند زندگی کی توقع، اپنی زندگی کا انتخاب کرنے کی آزادی، عام آبادی کی فراخدلی، اور اندرونی و بیرونی بدعنوانی کی سطحوں کے بارے میں تاثرات کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق کویت عرب دنیا میں
چوتھے جبکہ دنیا میں 50ویں نمبر پر رہا۔ دنیا میں 2022 کے لیے خوشحال ترین خلیجی ممالک میں بحرین 22ویں نمبر جبکہ خلیجی ممالک میں پہلے نمبر پر رہا، متحدہ عرب امارات دنیا میں 25ویں جبکہ خلیج میں دوسرے، سعودی عرب دنیا میں 26 جبکہ خلیج میں تیسرے، کویت دنیا میں 46ویں جبکہ عرب دنیا میں چوتھے نمبر پر رہا تاہم
حیران کن طور پر اس فہرست میں ایک اور طاقتور خلیجی ملک قطر کا نام شامل کہیں بھی نظر نہیں آیا۔ فن لینڈ نے لگاتار پانچویں سال ’دنیا کا سب سے خوشحال کن ملک کا خطاب جیتا۔ اس فہرست میں دنیا کا طاقتور ترین ملک تصور کئے جانے والا امریکہ 19ویں جبکہ یہودی ملک اسرائیل 12 نمبر پر ہے جس میں بسنے والے افراد خوشحال ہیں۔ عوام میں خوشی کے لحاظ سے ایشیائی ممالک کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش دنیا میں 99، پاکستان 103، سری لنکا 126 جبکہ بھارت 136 نمبر پر رہا۔ دوسری جانب ممالک کی اس درجہ بندی میں افغانستان، زمبابوے، روانڈا اور بوٹسوانا سب سے نیچے رہے۔
ایک مقامی عربی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق یہ درجہ بندی 2012 سے اقوام متحدہ کی نگرانی میں سالانہ خوشی کی رپورٹ کے ذریعے جاری کی جاتی ہے جس میں تقریباً 150 ممالک شامل ہیں۔
پاکستان تو پہلے نمبر ھے نیازی کی حکومت ھے ہر طرف خوشحالی کا دور ھے ملک میں ہر جگہ امن امان ھے لوگوں کی آمدنی فن لینڈ سے بھی زیادہ ھو گئی ھے