کویت اردو نیوز،11 ستمبر: قطر کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے زکوٰۃ فنڈ ڈیپارٹمنٹ نے ماہ اگست 2023 میں ریاست قطر میں امداد کے اہل 564 خاندانوں کو 17,003,582 قطری ریال امداد فراہم کی۔
محکمہ زکوٰۃ فنڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد سلطان المسیفری نے کہا کہ یہ امداد، وقتاً فوقتاً اور یکمشت، اہل رجسٹرڈ خاندانوں میں زکوٰۃ کی قانونی تقسیم اور منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق تقسیم کی گئی۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ رقم متواتر امداد کی صورت میں تقسیم کی گئی تھی جو ماہانہ بنیادوں پر اہل خاندانوں کو فراہم کی جاتی ہیں جن کی ویلیو 10,295,240 ریال ہے، اور یکمشت امداد، جو کہ ضرورت کے مطابق ایک وقتی امداد ہیں، جس کی ویلیو 6,708,342 ریال ہے۔