کویت اردو نیوز 10 اپریل: سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پولیس نے ایک مسجد میں بھیک مانگنے والے چار غیرملکیوں کو بے دخل کردیا جن میں دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریاض میں مسجد الرحیم میں نمازیوں نے بتایا کہ دو بھکاری جنہوں نے کہا کہ ان کے والد ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کے علاج کے لیے انہیں 20 ہزار ریال کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نمازیوں سے مالی مدد کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایک نمازی نے ان سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کو کہا جس پرانہوں نے انکار کردیا اور بھاگ کر ایک کار میں سوار ہو کر فرار ہوگئے۔ نمازیوں نے ان کا تعاقب کرنے کی کوشش کی مگر وہ ٹیکسی پر سوار ہو کر بھاگ نکلے۔ دوسری جانب ریاض پولیس نے دوسوڈانی اور دو پاکستانی تارکین وطن کو مساجد میں بھیک مانگنے پر گرفتار کیا جس کے بعد
انہیں ملک سے بے دخل کردیا گیا۔ دونوں پاکستانی شہری لوگوں سے کرایہ مانگ رہے تھے۔ پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ ریاض کی ایک کالونی میں 9 سوڈانی غیرقانونی طورپر مقیم ہیں۔ ان میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس نے ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور ان کے قبضے سے 56348 ریال کی نقدی بھی ضبط کی گئی ہے۔