کویت اردو نیوز 06 مئی: متحدہ عرب امارات میں ٹرک ڈرائیور کی نوکری کرنے والا بھارتی مسلمان شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔
ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ مجیب چیراتھوڈی نے 1 کروڑ 20 لاکھ درہم (پاکستانی تقریباً 60 کروڑ روپے) جیت کر بگ ٹکٹ کا نیا بمپر انعام اپنے نام کر لیا ہے۔ عجمان میں رہنے والے بھارتی ٹرک ڈرائیور مجیب نے لکی ٹکٹ نمبر 229710 گزشتہ مہینے اپریل کی 22تاریخ کو خریدا تھا جس کا ڈرا 03 مئی کو ہوا تھا۔ ایک سال پہلے مجیب نے یو ٹیوب پر ایک اشتہار دیکھنے کے بعد بگ ٹکٹ خریدنا شروع کیا اور تب سے وہ ہر ماہ ہندوستان اور بنگلہ دیش سے دس لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ اس ٹکٹ کو خرید رہے تھے۔ مجیب امارات میں ایک ٹرک ڈرائیور کے طور پر
کام کر رہے ہیں۔ جب رچرڈ نے انہیں فون کیا تو مجیب اس وقت اپنے ٹرک میں پٹرول بھر رہے تھے۔ ان کے ساتھیوں نے انہیں ان کی جیت کے بارے میں فوراً آگاہ کیا۔ مجیب نے خبر کی تصدیق کے لیے
بگ ٹکٹ ٹیم کو واپس کال کی۔ جب بگ ٹکٹ کے ایک نمائندے نے مجیب سے بات کی تو اس نے کہا کہ "مجھے واقعی پیسوں کی ضرورت تھی اور آخرکار میں نے ایک سال سے زیادہ کوشش کرنے کے بعد انعام جیت لیا”۔ جیتنے والے خوش نصیب مسلمان بھارتی ڈرائیور کا کہنا ہے کہ "رمضان کے مہینے میں کی گئی اس کی دعائیں رنگ لائی ہیں۔ ” میں نے کبھی زندگی میں سوچا بھی نہیں تھا کہ کروڑ پتی بن پاؤں گا۔ مجیب کا کہنا تھا کہ ” میرا تو بڑی مشکل سے گزارہ ہوتا ہے، اس رقم سے بہت سا قرضہ چکانا ہے، میں نے
گھر کی تعمیر کیلئے جو قرضہ لیا تھا وہ بھی ادا کروں گا، اب میرے تمام معاملات سیدھے ہوگئے ہیں”۔ ٹرک ڈرائیور مجیب کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور انہوں نے 1996 میں سعودی عرب سے نوکری کا آغاز کیا تھا۔ سنہ 2006 میں وہ متحدہ عرب امارات آگئے اور دہائیوں کی محنت کے بعد اب جا کر ان کی قسمت چمکی ہے۔