کویت اردو نیوز 16 جولائی: سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ انھیں خلیج،اسرائیل دفاعی اتحاد پرکسی بات چیت کا علم ہے اور نہ ہی سعودی عرب اس طرح کے مذاکرات میں شامل ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان ہفتے کے روزجدہ میں منعقدہ سلامتی اور ترقی سربراہ اجلاس کے اختتام پر نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے صحافیوں کو بتایاکہ سعودی عرب نے تمام مسافر اور مال بردار طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں لیکن اس فیصلے کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ یہ فیصلہ مزید اقدامات کا پیش خیمہ ہے۔