کویت اردو نیوز 07 ستمبر: ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم نے افغانستان کو نسیم شاہ کے دو چھکوں کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔نسیم شاہ نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر میچ جتوایا۔ قومی ٹیم نے 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا شاداب خان 36، افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میچ کے 18ویں اوورز میں آصف علی کو آؤٹ کرکے افغان فاسٹ بولر فرید احمد نے مغلظات بکیں جس پر آصف علی نے انہیں بلا دکھایا۔ افغان بولرز کے رویے پر امپائر اور دیگر افغان کھلاڑیوں کو بیچ بچاؤ کروانے کے لیے آنا پڑا۔
پاکستانی بلے باز آصف علی اور افغانی بولر فرید احمد آپس میں الجھ پڑے pic.twitter.com/WIMYlFGVkJ
— Kuwait Urdu News (@KuwaitUrduNews) September 7, 2022
آصف علی جانے لگے پھر بھی فرید احمد باز نہ آئے اور پیچھے سے جملے کسنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعدازاں نسیم شاہ بیٹنگ کے لیے آئے تو ٹیم کوجیت کے لیے 12 رنز درکار تھے نسیم شاہ نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر افغان غرور خاک میں ملا دیا۔