کویت اردو نیوز 26 ستمبر: پاکستان کی حکمران سیاسی جماعت ن لیگ نے لندن میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ن لیگ کی مریم اورنگزیب واقعے میں ملوث
پاکستانیوں کیخلاف کارروائی سے متعلق مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث پاکستانیوں کیخلاف مقدمےدرج کریں گے جبکہ ہماری حکومت واقعے میں ملوث پاکستانیوں کےپاسپورٹ بھی ضبط کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعےمیں ملوث پاکستانی شہریوں کو عبرت کانشان بنائیں گے تاہم ہماری حکومت وکلا کیساتھ مشاورت کررہی ہے۔ یاد رہے کہ سینٹرل لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو اوورسیز پاکستانیوں نے گھیر لیا تھا۔
وزیر اطلاعات کو دیکھتے ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب آیا ہوا ہے اور آپ یہاں دورے کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم اورنگزیب احتجاج کے باوجود ہاتھ میں سافٹ ڈرنک لیے اپنے موبائل فون میں مگن ہیں۔ احتجاج کرنے والی کو دیکھ کر طنزیہ مسکرا کر نظر انداز کر دیا۔
دوسری جانب لندن میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے آوازیں کسنے اور ان کے خلاف نعرے بازی پر ردعمل میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے جس طرح مریم اورنگزیب نے ان ہراساں کرنے والوں کا مقابلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب سے تحریک انصاف لندن کے کارکنوں کی بدتمیزی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے حامیوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بھی ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں مریم اورنگزیب پر بہت فخر ہے۔
برطانیہ میں مریم اورنگزیب پر طعنے کسنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے: ن لیگ#kuwait #KuwaitUrdu #kuwaiturdunews #MaryamAurangzeb pic.twitter.com/l6fisV6gJB
— Kuwait Urdu News (@KuwaitUrduNews) September 26, 2022
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں نے لندن میں گھیر لیا تھا، اس دوران چورنی اور چور کے نعرے لگائے گئے اور ان پر آوازیں کسی گئیں۔ جبکہ وہ خاموشی سے یہ سب دیکھتی رہیں۔ وہ ماربل آرچ میں ایک کافی شاپ پر کافی لینے گئیں کے اسی دوران تحریک انصاف کے چند مرد وخواتین کارکن وہاں آ گئے اور ان کے خلاف نعرے لگانے لگے۔
عطاء تارڑ نے بھی واقع پر اپنے ایک بیان میں کہ ہے کہ” جن پاکستانیوں نے لندن میں مریم اورنگزیب کو دیکھ کر نعرے لگائے ان کے پاسپورٹ اور NICOP کینسل کردینے چاہیئں، اگر وہ غیر ملکی پاسپورٹ پر پاکستان آئیں تو ان کو فوراً گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا جائے۔
یہ پی ٹی آئی کے بیغیرت لوگ ہر جگہ موجود ھیں جس طرح کا لیڈر اسی طرح کے اسکے یوتھیے
بڑے بھی بیغیرت ھیں یہ لوگ پی ٹی آئی والے جن کو اپنے ملک کی عزت کا کوئی خیال نہیں ھے