کویت اردو نیوز 08 فروری: سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پک اپ ویگن کے ڈرائیور کی بے احتیاطی کا منظر دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈرائیور گاڑی چلا رہا ہے جبکہ گاڑی کے بند دروازے میں ایک شخص کا ہاتھ پھنسا ہوا ہے۔ ڈرائیور مسلسل لاپرواہی میں گاڑی چلائے جا رہا ہے جبکہ دوسرا شخص سڑک پر اس کے ساتھ گھیسٹے جاتا دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو ڈرائیور کی لاپرواہی کا انوکھا واقعہ قرار دیتے ہوئے ڈرائیور پرکڑی تنقید کی ہے۔ شہریوں نے لاپرواہی برتنے والے ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب سعودی جنرل سکیورٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ ریاض پولیس نے لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے اس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے گاڑی کا دروازہ اس وقت بند کردیا جب ایک شخص کا ہاتھ دروازے کے اندر تھا۔
اس کا ہاتھ دروازے میں کچل دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور کا اس دوسرے شخص کے ساتھ کوئی جھگڑا چل رہا تھا جس اس نے مبینہ طور پر جان بوجھ کر ایسا کیا۔پولیس نے کیس سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کو ریفر کردیا ہے جبکہ اس واقعےکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والوں کے خلاف بھی سائبر کرائم ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔