کویت اردو نیوز، 14اپریل: بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دیوار پر لگے پوسٹر کو کھرچنے کے الزام میں کتے کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش کے علاقے وجئے واڑہ میں تیلگو دسام پارٹی کے رہنما نے تھانے میں آکر کتے کے خلاف وائرل ہونے والی ویڈیو کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کرا لیا ۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا دیوار پر لگے پوسٹر کو کھرچ رہا ہے جس پر وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کی تصویر لگی تھی۔
تیلگو دسام پارٹی کے رہنما داساری ادے سری نے پولیس پر دباؤ ڈالا کہ کتے کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس حرکت کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما، داساری ادے سری کو اپنے دماغ کا علاج کرانا چاہیے