کویت اردو نیوز، 15اپریل: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
قومی ایئرلائنز نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کیلئے ٹِکٹ سستے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کردی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر 22 اور 23 اپریل سے اس رعایتی اسکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان عیدالفطر کے 2 دن کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔