کویت اردو نیوز، 17 اپریل: سعودی ماہر موسمیات معاذ الاحمدی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر کے پہلے دو دنوں میں طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا جو جمعرات سے لیکر جمعہ، ہفتہ 21 اور 22 اپریل تک رہے گا۔
پیر 24 اپریل سے موسم کی صورتحال تبدیل ہوگی ۔ موسم کی یہ صورتحال عید الفطر کے پہلے ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخری دنوں اور عید الفطر کے دنوں میں سعودی عرب کے بہت سے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں ، القصیم، ریاض، تبوک کے کچھ حصوں، الجوف، مشرقی علاقہ میں موسم ابر آلود اور بارش متوقع ہوگی