کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں حج اور عمرہ چیریٹی ایسوسی ایشن نے مناسک کی ادائیگی کے دوران گرمی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک نیا اقدام شروع کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حج و عمرہ زائرین کی سہولت اور خدمت کے لیے پورٹیبل ایئر کنڈیشنرز بنائے گئے ہیں۔
یہ پورٹیبل ایئر کنڈیشنر اس سال (2024) کے زائرین کو ایسوسی ایشن کی طرف سے پیش کردہ سب سے نمایاں مصنوعات میں سے ایک ہے۔
انجمن کے سی ای او انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ انجمن ہر سال عمرہ زائرین کی خدمات کے لیے معیاری اقدامات اور بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔
انجینئر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ اس کی مصنوعات زیادہ فائدہ مند ہوں اور زائرین پر واضح اثر ڈالیں۔
اس حوالے سے ترکی الحترشی کا کہنا تھا کہ پورٹیبل ایئر کنڈیشنر میں تیز کولنگ ٹیکنالوجی اور 360 ڈگری ایئر فلو کوریج ہے اور یہ صرف 4 گھنٹے کی چارجنگ کےبعد 12 گھنٹےتک کام کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئر کنڈیشنر میں ایک سمارٹ ٹمپریچر کنٹرول یونٹ بھی شامل ہے جس میں مختلف موسموں کے لیے پنکھے اور ہیٹنگ کے موڈز شامل ہیں، جو جاگنگ سے لے کر ہائیکنگ تک کی سرگرمیوں کے دوران گردن پر مضبوطی سے جمے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس پورٹیبل ایئر کنڈیشنر کو حجاج کرام مکہ اور مدینہ سمیت دیگر مذہبی اور مقدس مقامات پر استعمال کر سکتے ہیں۔