کویت اردو نیوز، 21اپریل: ابوظہبی میں واقع پاکستانی سفارت خانہ نے پاکستانی ایکسپیٹ کمیونٹی کے تعاون سے ایمبیسی میں چاند رات منائی ۔
چاند رات، پاکستان میں منائی جانے والی سب سے دلچسپ شام ہے، جو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام اور عید الفطر کی آمد کا اعلان کرتی ہے
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمعرات کی شب ابوظہبی میں جشن کی قیادت کی۔ انہوں نے خوشی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی ممبران کا استقبال کیا اور مہمانوں کو پاکستانی کھانوں، موسیقی، دستکاری اور روایتی لوک رقص سے محظوظ کیا ۔
ترمذی نے کہا: "ہمیں عید الفطر کی خوشیاں اتحاد کے ساتھ منانی چاہیں اور ان تمام پاکستانیوں کی بھی مدد کرنی چاہیے جو مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔