کویت اردو نیوز،13 مئی: سعودی عرب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوڈان سے اپنے شہریوں اور دوست ممالک کے شہریوں کے انخلاء کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
یہ آپریشن 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر انخلا میں 8 ہزار 455 افراد کو نکالا گیا تھا۔
ان میں 404 سعودی شہری اور 110 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 8 ہزار 51 دوسرے افراد شامل تھے۔
ان افراد کو رائل سعودی نیوی کے بحری جہازوں اور رائل سعودی ایئر فورس کے طیاروں کے ذریعے نکالا گیا تھا۔
اسی طرح سعودی عرب نے اپنے دوست ملکوں کے 11 ہزار 184 شہریوں کو نکلنے میں مدد بھی فراہم کی ہے۔
ان افراد کو پہلے سعودی عرب لانے اور پھر اپنے اپنے ملکوں میں بھیجنے میں بھی مملکت نے مدد فراہم کی
Related posts:
قطر: سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کے استعمال کا پتہ لگانے کے لیے خودکار ریڈار سسٹم تیار کرلیا گیا
مسجد نبوی : مدینہ بس سروس دو روٹس پر 24 گھنٹے دستیاب
ٹریفک حادثات کی اصل وجہ سامنے آگئی
غزہ میں جنگ بندی تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سےمتعلق بات نہیں ہوگی
اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے مطلوبہ نیند پوری نہ لینا زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عمانی ماہرین ص...
قطر ریڈار: دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، اس خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں
بارش کےدوران طواف کعبہ کا دلفریب نظارہ
اب آپ متحدہ عرب امارات کا 3 سالہ ورک ویزا حاصل کر سکتے ہیں، تفصیلات درج ذیل ہیں!