کویت اردو نیوز، 16مئی: نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ (نوریڈ) نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی طیاروں میں ٹی یو 95 بمبار طیارے، آئی ایل 78 ٹینکر اور ایس یو 35 لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
نوریڈ نے بتایا کہ روس کی طرف سے اس قسم کی مداخلت معمول کا حصہ ہے، سال میں 6 سے 7 دفعہ ایسا ہوتا ہے۔
امریکی ایرو اسپیس ڈیفنس نے اپنے بیان میں کہا کہ الاسکا ایئر ڈیفنس آئیڈینٹی فکیشن زون (اے ڈی آئی زیڈ) میں روس کی ان اکثر سرگرمیوں کو خطرہ نہیں سمجھا جاتا۔
حکام نے کہا کہ ہم طیاروں کی حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اے ڈی آئی زیڈ سے باہر نکال آتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ روس کے طیاروں کو امریکی فضائیہ کے ایف 16، ایف 22، کے سی 135 اسٹریٹو ٹینکر اور ای 3 اواکس طیاروں نے روکا تھا
Related posts:
مصر: سوتن کے خوف سے شوہر کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا
بٹر چکن کس نے ایجاد کیا؟ معاملہ عدالت تک جا پہنچا
ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا جہاز پہلے سفر پر روانہ
روزے کی حالت میں وضو کرتے وقت کس چیز کا خیال رکھنا چاہیے ؟
دنیا کی سب سے مہنگی ویڈیو کال، کروڑوں ڈالرز کا چونا لگ گیا
برگر کنگ انڈیا نے مہنگے ہونیکی وجہ سے ٹماٹروں کو اپنے مینو سے ہی نکال دیا۔
اسرائیلی بمباری میں مسجد الاقصیٰ کے مبلغ شہید
قطر سے بھارتی اہلکاروں کی رہائی کا سہرا شاہ رُخ کے سر سج گیا