کویت اردو نیوز، 18مئی: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، آرٹیفشیل سویٹنر، جو کہ چینی کے نعم البدل کے طور پر استعمال ہوتی ہیں، یہ وزن کم کرنے میں مدد نہیں کرتے اور الٹا صحت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی صحت کی ایجنسی نے پیر کے روز نئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں جن میں نام نہاد نان شوگر، ٹی سویٹنر ٹیبلٹس یا این ایس ایس کو استعمال نہ کرنیکا مشورہ دیا گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دستیاب شواہد کا منظم جائزہ "یہ تجویز کرتا ہے کہ NSS کا استعمال بالغوں یا بچوں میں جسم کی چربی کو کم کرنے میں کوئی طویل مدتی فائدہ نہیں دیتا”۔
اس کے علاوہ، جائزے کے نتائج "یہ تجویز کرتے ہیں کہ NSS کے طویل مدتی استعمال سے ممکنہ ناپسندیدہ اثرات ہو سکتے ہیں، جیسے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس اور قلبی امراض کا بڑھتا ہوا خطرہ”۔
سویٹنرز کو روزانہ لاکھوں لوگ ڈائیٹ سوڈا یا کافی اور چائے کو میٹھا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔