کویت اردو نیوز، ۱۹ مئی: ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب کے قافلے پر خودکش دھماکہ ہوا،جس میں ایک شخص شہید اور تین ورکرز زخمی ہوگئے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان، امیر العظیم کیمطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اس حملہ میں محفوظ رہے۔
خودکش دھماکہ گاڑی کے قریب ہوا، مبینہ طور پر خودکش حملہ آور کا جیکٹ مکمل پھٹ نہ سکا بلکہ حملہ آور کا جیکٹ جزوی طور پر پھٹا ہے
سراج الحق صاحب اپنی جلسہ گاہ کیجانب رواں تھے جہاں ضلع ژوب میں آج شام پانچ بجے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق صاحب نے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنا تھا