کویت اردو نیوز، 22مئی: دنیا بھرمیں موسمیاتی تغیر کے باعث سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط اور عسیر میں طوفانی ژالہ باری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
سعودی عرب کے علاقے عسیر اور خمیس مشیط میں ہونے والی طوفانی ژالہ باری نے سڑکیں اور گلیاں بند کردیں اور گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔
شدید ژالہ باری کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے مناظر میں ایسا لگ رہا ہے کہ علاقے میں شدید برف باری ہوئی ہے جسے ہٹانےکے لیے مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
شاهد.. فيديو متداول لبرد كثيف وقع على #خميس_مشيط تسبب بإغلاق أحد الشوارع.. وبلدية المحافظة تستعمل المعدات الثقيلة لإزالته#السعودية pic.twitter.com/DCOKTgQDCm
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) May 19, 2023
ژالہ باری کے نتیجے میں خمیس مشیط میں جمع ہونے والے اولوں کی وجہ سے گاڑیاں پھنس گئیں۔ سڑکیں کھولنے کے لیے انتظامیہ کو بلڈزور مشینیں لانا پڑیں۔
دوسری طرف نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے ہدایت کی کہ طائف میں 28 رمضان المبارک اور خمیس مشیط میں 29 شوال کو شدید ژالہ باری کے موسمیاتی اسباب کا مطالعہ کیا جائے۔
محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے ٹویٹر پر طائف اور خمیس مشیط سے ہونے والے ژالہ باری کی ویڈیوز بھی نشرکیں جب کہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے موسمی ریڈار نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں میں اضافے کی پیش گوئی کی تھی۔