پاکستان 2 اپریل: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں صوبائی حکومت نے صوبے میں 33 ٹیلی میڈیسن سینٹریس قائم کئے ہیں۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے سیالکوٹ میں کورونا ٹیلی میڈیسن سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
چودھری سرور نے بتایا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹر میں چوبیس گھنٹے لوگوں کی رہنمائی کے لئے 5،000 ہزار ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس دستیاب ہیں۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ لوگ تھیلی میڈیسن مراکز سے کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹیلیفون نمبر1112101-0304پر رابطہ کرسکتے ہیں۔