کویت اردو نیوز، 27مئی:سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر ٹورسٹ پراسیکیوشن سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹورسٹس کیلئے ان کے حقوق کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔
سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے ائیرپورٹس پر ٹورسٹ پراسیکیوشن کے عنوان سے ادارے قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
ٹورازم پراسیکیوشن سنٹر کو قائم کرنیکا مقصد یہاں آنے والے سیاحوں اور زائرین کے کیسز کو فوری انصاف رولز کے تحت مختصر وقت میں مکمل کرنا ہے۔
پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ نیشنل اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر قائم پراسیکیوشن سنٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے تاکہ سعودی آنے والے ٹورسٹس کو تمام سہولیات آسانی سے دستیاب ہوں۔
پراسیکیوشن کے ان نئے مراکز میں ہائی ٹرینڈ افسران اور ان کے معاون عملہ کو تعینات کیا جائے گا جو اپنی فیلڈ میں مکمل ماہر ہیں۔
Related posts:
عمانی کرکٹر سفیان محمود کو دبئی میں بڑا اعزاز مل گیا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
مسجد نبویؐ پر دنیا بھر سے کروڑوں زائرین کی حاضری ریکارڈ
إمارات ائیر لائنز نے پاکستانیوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیئے
دوحہ میں فلسطینی ثقافتی ورثہ نے زائرین کو مسحور کردیا
عمان ایئر نے موسم گرما کے سیاحتی مقامات کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔
گھریلو عازمین کے لیے کھانے کے اوقات سخت کر دیئے گئے
سعودی عرب: ریاض ایئرپورٹ نے پی آئی اے کو فائنل وارننگ دے دی