کویت اردو نیوز : ترکی میں ایک انوکھے واقعے میں عاشق نے غلطی سے اپنی گرل فرینڈ کو اپنی کار سے ٹکر مار دی اور احساس ہوتے ہی اپنی کار کو ورکشاپ میں مرمت کے دوران آگ لگا دی جس سے پوری ورکشاپ جل گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق ترکی میں غصے سے بھرا شخص مرمت کے لیے آنے والی اپنی گاڑی کو دیکھنے پہنچا۔ پہلے اس نے گاڑی کو لات ماری، اس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے گاڑی کو آگ لگا دی۔
کار میں لگی آگ نے جلد ہی ورکشاپ میں کھڑی دیگر کاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور کئی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ ورکشاپ کو بھی نقصان پہنچا۔
ورکشاپ کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص چند روز قبل آیا تھا اور اس نے اپنی گاڑی مرمت کے لیے دی تھی۔ حادثے میں اس شخص کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
آج جب وہ ورکشاپ میں آیا تو اسے بہت غصہ تھا اور بتایا کہ اس نے کسی اور کی نہیں بلکہ اس کی گاڑی نے اس کی گرل فرینڈ کی گاڑی کو ٹکر ماری ہے جس کی وجہ سے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ورکشاپ کے مالک کے مطابق یہ بتانے کے بعد وہ شخص غصے میں چلانےلگ پڑااور سزا کے طور پر گاڑی کو آگ لگا دی۔
اپنی گاڑی کا بدلہ لینے کے اس طریقے سے عاشق کو 20 لاکھ ترک لیرا کا نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ ورکشاپ کے مالک کے مطابق اس کا نقصان 69 ہزار ڈالر ہے۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔