کویت اردو نیوز،8جولائی: سلطنت عمان میں تارکین وطن کو (4WD) گاڑیاں رکھنے سے منع کیا گیا ہے، رائل عمان پولیس (ROP) نے جمعرات 6 جولائی 2023 کو اس سلسلے میں پھیلی خبروں کی گردش کے بعد ایک وضاحت میں اس خبر کی تردید کردی۔
آر او پی نے کہا: ” رائل عمان پولیس (4WD) گاڑیوں کی غیر ملکی ملکیت کی ممانعت کے حوالے سے پھیلائی گئی باتوں کی پیروی کر رہی ہے اور یہ واضح کرنا چاہے گی کہ ایک غیر ملکی سلطنت عمان میں اپنے قیام کے دوران مذکورہ گاڑیوں کو رجسٹر کر سکتا ہے۔