کویت اردو نیوز : تقریب میں اونچی آواز میں میوزک بجنے سے ایک شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
بھارت میں ایک تقریب کے دوران اونچی آواز میں گایا جانے والا میوزک ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے شہر رورکیلا میں ایک مذہبی تقریب کے دوران اونچی آواز میں میوزک چلنےکے باعث 50 سالہ شخص کو دل کا دورہ پڑا اور پھر اس کی موت واقع ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریب میں میوزک کیلیے ایک ڈی جے کو بلایا گیا لیکن اونچی آواز میں میوزک سننے کے بعد وہاں موجود پریم ناتھ نامی شخص دل کا دورہ پڑنے سے گر گیا۔
رپورٹ کے مطابق پریماناتھ کو دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کیمطابق پولیس نے ڈی جی کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔