کویت اردو نیوز،11جولائی: دنیا کے واحد قرآنی نسخے کو مصر کی ایک مسجد کی دیواروں پر کندہ کرکے محفوظ کرنے پر اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔
یہ مسجد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع ہے، اس مسجد کی تعمیر پر 8 سو ملین مصری پاؤنڈ لاگت آئی، یہ فن تعمیر کا بہترین نمونہ ہے، اس مسجد کا افتتاح یکم رمضان کو صدر عبدالفتح السیسی نے کیا۔
اس مسجد کو مسجد المصر کے نام سے جانا جاتا ہے اس کا سرکاری نام اسلامی ثقافتی مرکز ہے اور اس میں ایک لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے۔
اس مسجد کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ہر ایک پارے کے لئے الگ کمرہ یا گیلریز مختص کی گئی ہیں، سورۃ فاتحہ سے لے کر سورۃ الناس تک قرآن پاک دیوار پر کندہ ہے۔
مسجد المصر کا نام دو عالمی ریکارڈ کے لئے درج ہو چکا ہے، اس مسجد میں لکڑی سے بنا ہوا منبر دنیا کا سب سے بڑا منبر ہے، جو ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی اونچائی 54 فٹ ہے۔
دوسرا ریکارڈ اس مسجد میں دنیا کا سب سے بڑا فانوس لگایا گیا ہے، جس کا وزن 50 ٹن، قطر 22 میٹر اور یہ چار منزلہ فانوس ہے