کویت اردو نیوز 16 جولائی: خلیجی ممالک میں پانچویں جنریشن (5G) نیٹ ورک کے تجربے کی پیمائش سے متعلق ایک حالیہ تکنیکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کویت خلیجی خطے میں 5 جی کے نیٹ ورک کے تجربے میں سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے۔
اوپن سگنل کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت اور سعودی عرب نے (5G) نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو تجربے اور موبائل فون کے ذریعے کلپس کے پلے بیک کے ساتھ خلیجی ممالک کی سطح پر بہترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ویڈیو کا تجربہ کویت میں 19 فیصد کی شرح کے ساتھ دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے، اس کے مقابلے میں بحرین میں 13 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 12 فیصد، قطر میں 9 فیصد جبکہ سلطنت عمان میں 8 فیصد ہے۔
خلیجی ممالک میں صارفین کا تجربہ (5G) نیٹ ورک کے ساتھ (4G) نیٹ ورک کے استعمال کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، کیونکہ کویت ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں 4 جی کے نیٹ ورک کے مقابلے میں 10.8 گنا زیادہ ہے، متحدہ عرب امارات 8.1 گنا کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، پھر سعودی عرب، قطر، بحرین اور آخر میں 5.2 گنا کے ساتھ عمان ہے۔
کویت 39.4 فیصد کی شرح کے ساتھ نیٹ ورک کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے بھی آگے رہا، پھر بحرین 26.8 فیصد، سعودی عرب 23.5 فیصد، قطر 15.6 فیصد کی شرح کے ساتھ، اس کے بعد عمان 14.2 فیصد کی شرح کے ساتھ، اور آخر میں متحدہ عرب امارات 13.7 فیصد کی شرح کے ساتھ، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خلیجی صارفین (5G) کے ذریعے اپنے وقت کا پانچواں حصہ ایک فعال نیٹ ورک کنکشن میں گزارتے ہیں۔