کویت اردو نیوز،19جولائی: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے موبائل فونز کی عارضی رجسٹریشن کے نظام کا اجرا کردیا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل فونز کے لئے عارضی رجسٹریشن کے نظام کے اجرا کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی نشاندہی پر ذاتی موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی کی میعاد 2 ماہ سے بڑھا کر 120 دن کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تارکین وطن کے لئے عارضی آنلائن رجسٹریشن نظام کا اجرا کیا ہے جس پر وفاقی وزیر آئی ٹی اور وزارت کے اعلیٰ حکام ، ایف بی آر، پی ٹی اے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ ایک اہم ڈیوائس ہے جو اوورسیز لاکھوں پاکستانیوں کے لئے ایک بہترین سہولت ہے جو انہیں گھر بیٹھے میسر آئے گی اور وہ 4 ماہ تک بغیر ٹیکس دیئے اپنا فون استعمال کرسکیں گے۔ اس میں 120 دن کی توسیع بھی دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس عائد نہ کرنے کی رائے صائب ہے لیکن اس پر فیصلے کے لئے مزید اجتماعی مشاورت کی ضرورت ہے۔