کویت اردو نیوز : ماحولیات کے تحفظ کے لیے خصوصی سیکورٹی فورس نے سیاحت کے لیے جنگلات اور زرعی مقامات پر آنے والوں کو آگ نہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق، فورس نے کہا ہے کہ "جنگلات میں مخصوص جگہوں پر آگ جلانے کے لیے ایک خاص جگہ ہوتی ہے” اسی جگہ پر آگ جلائیں اور کام ختم ہونے کے بعد آگ بجھانا یقینی بنائیں۔”
سیکورٹی فورس نے کہا ہے کہ "یقیناً، اگر آگ لگانے کے لیے کوئی خاص جگہ نہ ہو تو آگ لگانا قطعی طور پر منع ہے”۔
جنگلوں میں آگ جلانا ایک جرم ہے جس کی سزا بھی دی جا سکتی ہے اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔