کویت اردو نیوز 14 مئی: متحدہ عرب امارات کا حتا ڈیم (Hatta Dam) کا فیروزی پانی، قدرتی حسن سے مالا مال دلکش، خوبصورت، دیدہ زیب اور انتہائی پرسکون سیاحتی مقام ہے۔
یہ حتا فورٹ ہوٹل Hatta Fort Hotel سے دس منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے۔ یہ ڈیم حجر پہاڑ کی ناہموار چوٹیوں میں گھرا ہوا ہے۔
راستے میں آنے والے وسیع و عریض صحرا (Desert) کی چمکتی ریت کے بالکل برعکس انتہائی سرسبز و شاداب اور پر شکوہ اور خوبصورت شہر ہے۔
ڈیم میں نہانے کی اجازت تو نہیں لیکن کائیکنگ (kayaking) کشتی میں ڈیم کا سفر کر سکتے ہیں۔ ان میں پیڈل بوٹس، واٹر بائیکس، الیکٹرک بوٹس اور ڈونٹ بوٹ شامل ہیں۔ ٹور بوٹس بھی ہیں جو ایک ڈرائیور کے ذریعہ چلائی جاتی ہیں جس میں 11 افراد سفر کرسکتے ہیں۔
حتا ڈیم کی ایک بڑی دیوار پر امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان اور شیخ راشد بن سعید المکتوم کی قد آور تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔ حتا ڈیم، عمان کی سرحد سے صرف 15 کلومیٹر فاصلے پر وسطی دبئی سے تقریباً 130 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
رپورٹ بذریعہ:
مفتی نور حسین افضل
اسلامک اسکالر، مصنف، کالم نویس، مبصر
صدر: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (مشرق وسطی)
صدر: کالمسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (مشرق وسطی)