کویت اردو نیوز،26اگست: سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی مزدور کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ایئر ایمبولنس پہنچ گئی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر صارفین نے خوب توجہ حاصل کرلی۔
یہ واقعہ جدہ میں اس وقت پیش آیا جب پاکستانی مزدور کام کے دوران اونچائی سے گرگیا۔
پاکستانی مزدور کی طبی مدد کیلئے فوری طور پر ایئر ایمبولینس پہنچائی گئی۔
سڑکوں پر رش ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کا بروقت پہنچنا مشکل تھا جس کی وجہ سے ایئر ایمبولینس بھیجی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین نے جدہ انتظامیہ کے اس عمل کو خوب سراہا ہے۔