کویت اردو نیوز : حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے مسجد نبویؐ میں ‘اپنی تلاوت درست کریں’ کے عنوان سے ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق یہ پروگرام ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ نئے شروع کیے گئے پروگرام کا مقصد طلباء کی تلاوت قرآن پاک کو بہتر بنانا اور انہیں خوش کرنا ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح طلباء میں قرآن پاک کی تلاوت میں دلچسپی بڑھے گی اور انہیں تلاوت کے لیے درکار تمام مہارتیں فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاؤہ مسجد نبوی الشریف میں آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ تمام 5 پارکنگ لاٹس نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
مسجد نبوی الشریف کی پارکنگ لاٹ میں بیک وقت چار ہزار گاڑیاں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے جبکہ پارکنگ میں جانے کے لیے پانچ راستے ہیں جو کہ شمال،جنوب، مغرب، مشرقی اور شاہراہ شاہ عبدالعزیز ہیں۔
کار پارکنگ کا کل رقبہ ایک لاکھ 99 ہزار مربع میٹر ہے۔ پارکنگ کی جگہوں کو مختلف یونٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کی تعداد 24 ہے۔ 16 یونٹس عام لوگوں کے لیے ہیں جبکہ 8 یونٹ ماہانہ بنیادوں پر ممبران کے لیے مخصوص ہیں۔