کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں، مکہ کے رائل کمیشن نے مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات (منی، مزدلفہ اور عرفات) میں سائیکلوں اور ای سکوٹرز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کمیشن نے حج سیزن کے دوران لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے پرہجوم علاقوں میں پیری سائیکل اور ای اسکوٹر چلانےکیلیے آگاہی مہم کااعلان کیاہے۔
مکہ مکرمہ اور حج کے مقامات پر سائیکلوں اور ای سکوٹرز کے استعمال کے بارے میں آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر، ٹرانسپورٹ سنٹر نے ام القاری یونیورسٹی اور کدانہ کمپنی برائے ترقیاتی امور کے عہدیداروں سے ایک منظم منصوبہ تیار کرنے کے لیے ملاقات کی۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر، محلوں، کار پارکوں، میدان عرفات ، جبل الرحمہ کے ساتھ ساتھ ام القری یونیورسٹی میں سائیکلوں اور ای سکوٹرز کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔
مکہ مکرمہ میں ام القاری یونیورسٹی نے 30 ای سکوٹر فراہم کیے ہیں جو یونیورسٹی کے طلباء استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ وادی مکہ کمپنی کی جانب سے یونیورسٹی کو 70 ای سکوٹر ترقیاتی امور کے لیے دیے گئے ہیں جن سے 1100 شرکاء مستفید ہوں گے۔
مہم کا حدف اور بنیادی مقصد لوگوں میں حج سیزن کے لیے ای سکوٹر کے استعمال کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ ٹرانسپورٹ کے آسان ذرائع کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔