کویت اردو نیوز،21ستمبر: کرسٹیانو رونالڈو آزادی اسٹیڈیم میں ایرانی کلب پرسیپولیس ایف سی کے خلاف اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے مقابلے سے قبل ایران پہنچ گئے۔
تہران میں اترتے ہی ہزاروں شائقین فٹبال سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوگئے۔
رونالڈو فینز نے الناصر کا ہوائی اڈے سے ان کے ہوٹل تک تعاقب کیا، یہاں تک کہ انہوں نے رونالڈو کا سگنیچر انداز "Siiuuu” پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔
زیادہ ہجوم کی وجہ سے ہوٹل کے اردگرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی، جن میں سے کچھ لوگ رونالڈو کو دیکھنے کے لیے قریبی پہاڑ پر چڑھ گئے۔
رونالڈو نے ایرانی پینٹر فاطمہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دستخط شدہ جرسی پیش کی۔
تاہم اے ایف سی کے ضوابط کی وجہ سے میچ بند دروازوں کے اندر ہی کھیلا گیا۔
Related posts:
پاکستان اور بھارت میں شدید گرمی کی لہر، ماہرین کی رپورٹ جاری
متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزہ میں 30 دن کی توسیع کا اعلان کردیا
عمان نے 60 لاکھ کیپٹاگون گولیاں قبضے میں لیکر سمگلنگ نیٹ ورک گرفتار کرلیا
پی ایس ایل کے بقیہ چار میچز کا نومبر میں انعقاد پر غور
متحدہ عرب امارات میں 8 فلپائنی خواتین نے اسلام قبول کر لیا
عمان: دوپہر کے وقفے کے اصول کو سنجیدگی سے لیں، کمپنیوں کا الرٹ جاری
سعودی عرب : وزٹ ویزا سے متعلق نئی شرائط کا اعلان
دبئی میں گاڑیوں کی جانچ کیلئے نیا لائسنسنگ سنٹر کھل گیا