کویت اردو نیوز،22ستمبر: سعودی عرب میں ریاض پولیس نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی سے معروف شاہراہ بلاک کرنے پردو افراد کو حراست میں لےلیا ۔ ملزمان میں ایک سعودی جبکہ دوسرا یمنی شہری ہے۔
ادارہ امن عامہ کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے شہر کی ایک معروف شاہراہ پراپنی گاڑی بلا کسی وجہ سے کھڑی کردی جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جس نے دونوں افراد کرحراست میں لے لیا جبکہ گاڑی کو تحویل میں لےلیاگیا۔
ملزمان کے خلاف آداب عامہ کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
Related posts:
ابشر کے ذریعے کوئی کام آن لائن نہ ہو سکے تو کیا کریں؟
بحرین: علاج پورا ہونے پر مریض اسی ہسپتال کی ایمبولینس لے کر فرار
سلطنت عمان نے غیرملکیوں کے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کر دیا
متحدہ عرب امارات کے بیچ پہاڑوں میں سیاحوں کو مفت چائے، کافی کی پیشکش کرنے والی جھونپڑی وائرل ہو گئی
بحرین میں عصمت دری کے مرتکب افراد کو متاثرہ خاتون سے شادی کرنے کے قانون کو ختم کرنیکا مطالبہ
سعودی میں نئی کروز لائن کی شروعات، 50 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا
ہنگامی طبی امداد کے لیے مریض پیسے جمع کروائے بغیر فائل کھلواسکتا ہے