کویت اردو نیوز، 27 ستمبر 2023 : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک ایک فیملی کی پکنک پارٹی میں ایک بھوکا ریچھ آ دھمکا اور فیملی کی دعوت اڑانے لگا۔
ریچھ ایک جنگلی خونخوار درندہ ہے جو انسان کو دیکھتے ہی چیر پھاڑ کر رکھ دیتا ہے، لیکن ااگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ پکنک منا رہے ہوں اور اچانک ایک کالا ریچھ آ دھمکے کھانا چٹ کرجائے، تو آپکی کیا حالت ہوگی؟
جی بالکل! ایسی ہی حالت اس فیملی کی بھی ہوگئی جب پکنک منانے والی فیملی کے پاس ایک ریچھ میز پر چڑھ کر فیملی کا کھانا کھانے لگ گیا ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے بھوکا ریچھ آنے پر ماں نے اپنے بیٹے کو اپنے ساتھ لپٹا کر دم سادھ لیا ۔
یہ واقعہ میکسیکو میں پیش آیا ہے ، وڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب ریچھ کا پیٹ بھر گیا تو وہ خاموشی سے واپس جنگل کی طرف چلا گیا ۔
https://x.com/MexAnarcho/status/1706685850132832586?s=20