کویت اردو نیوز ،28 ستمبر 2023 : حرمین شریفین کے انتظامی امور کے نگران ادارے ” صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین ” کی جانب سےمسجدنبوی مسجدحرام میں نمازیوں اور زائرین کو فول پروف خدمات اورسہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
صدارت عامہ کی طرف سےگذشتہ ایک ہفتے کےدوران مسجد نبوی ﷺ میں 5 ملین سے زائد زائرین اور نمازیوں کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔
ان سہولیات میں روضہ رسول ﷺ پر زئراین کی حاضری کو منظم کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 473821 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صاحبین کے مزارات پر حاضری اور دردو و سلام پیش کرنے کی سہولت پیش کی گئی۔ اسکے علاوہ 34048 زائرین نے روضہ رسول میں نوافل ادا کیے جبکہ 110436 زائرین کو روضہ رسول پر حاضری کے دوران فوری ترجمہ کی سہولت فراہم کی گئی ۔ 14096 عمر رسیدہ و معذور افراد کو وہیل چیئرز کی سہولت دی گئی۔
گذشتہ 7 دنوں میں پانچوں نمازوں کے دوران 5,640,231 نمازیوں نے مسجد نبوی میں نمازیں ادا کیں ۔ اسکے علاوہ 4,844 زائرین کمواصلاتی چینلز کےذریعے راہ نمائی فراہم کی گئی۔
سات دن کے دوران مسجد نبوی ﷺکی نمائش میں 3,383 زائرین نےشرکت کی۔ مسجد نبوی ﷺ کی لائبریری سے10,747 زائرین نے استفادہ کیا ۔