کویت اردو نیوز،28جون: قطر نیشنل لائبریری (QNL) نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعے ڈیجیٹل نمائش "دی ہولی کعبہ” کا آغاز کردیا۔
نمائش میں کعبہ، حج اور مسجد نبوی سے متعلق کیو این ایل ہیریٹیج لائبریری سے 50 احتیاط سے منتخب کردہ وراثتی اشیاء کو نمایاں کیا گیا ہے۔
اس نمائش میں خانہ کعبہ کی تعمیر، اس کے فن تعمیر اور مسلمانوں کے لیے اس کی روحانی اہمیت کے بارے میں اہم تاریخی معلومات پیش کی گئی ہیں۔
یہ نمائش خانہ کعبہ کی تاریخ کے بارے میں بھی بتاتی ہے جب سے حضرت ابراہیم اور ان کے بیٹے اسماعیل علیہ السلام نے اس کی بنیادیں اٹھائی تھیں اور کس طرح اس وقت کے شعراء کعبہ کے پردوں پر اپنے اشعار لٹکانے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے آپس میں مقابلہ کرتے تھے تاکہ فخر اور بلند مقام حاصل کرسکیں۔
نمائش میں خانہ کعبہ کی حیثیت کے ساتھ ساتھ اندر سے قدیم گھر کے بارے میں تفصیلی معلومات اور اس میں موجود لیمپس یا چراغوں کے بارے میں تفصیلی معلومات شامل ہیں، جن پر نوادرات کا ایک مجموعی جڑا ہوا ہے جو مختلف تاریخی ادوار میں کعبہ کو تحفے میں دیے گئے تھے۔
یہ نمائش مغربی یورپیوں کی مکہ المکرمہ بارے تحاریر سے بھی ڈیل کرتی ہے۔
ڈیجیٹل نمائش کا لنک درج ذیل ہے۔