کویت اردو نیوز : اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکر اسرائیلی فوج نے بنائے تھے۔
ایہود بارک نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکر اسرائیلی فوج نے بنائے ہیں اور یہ بنکر دہائیاں قبل بنائے گئے تھے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بنکرز بنانے کی وجہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی نگرانی کرنا تھا۔
انٹرویو کے دوران میزبان سابق اسرائیلی وزیراعظم کے اعترافی بیان پر بھی حیران ہوئے اور پوچھا کہ کیا انہوں نے غلطی سے اسرائیلی فوج تو نہیں کہا؟ ایہود باراک نے جواب دیا کہ نہیں، بنکر اسرائیلی فوج نے بنائے تھے اور اب حماس استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی موجودگی کو جواز بنا کر غزہ کے سب سے بڑے الشفا اسپتال پر حملہ کیا اور اسپتال کو خالی کرا لیا۔
تاہم اسرائیل نے ابھی تک اسپتالوں کے نیچے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی موجودگی کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔