کویت اردو نیوز ، 8 اکتوبر 2023: سعودی ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کے لیے نئی ٹریول گائیڈ جاری کر دی ہے۔
نئے سفری رہنما خطوط تمام ٹکٹ بکنگ مراکز کو جاری کیے گئے ہیں اور ریاض یا دوسرے شہروں سے مکہ یا مدینہ جانے والے مسافروں کے لیے وقت کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی ایئرلائنز کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کو ایئرپورٹ پر 3 گھنٹے سے کم رکنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ عمرہ زائرین کو ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے سے زیادہ رکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئے سفری رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ کنیکٹنگ فلائٹس پر عمرہ زائرین کو 3 گھنٹے سے 6 گھنٹے کے اندر اگلی فلائٹ میں سوار ہونا ہوگا۔
ان نئی ہدایات کااطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانیوالے عمرہ زائرین پرنہیں کیاجائےگا۔
Related posts:
سعودی عرب کا حج کے لیے قدیم زمینی راستہ بحال کرنے کا منصوبہ
سعودی عرب: فٹ بال میچ کے دوران 2 نوجوان پہاڑی چٹان سے نیچے گر گئے
سلطان عمان کی جانب سے امیر کویت کو عیدالفطر کی مبارکباد
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین کو بہترین سہولت مہیا کر دی گئی
متحدہ عرب امارات کے لئے پانچ سالہ ملٹی پل اور ورچوئل ویزا کے حصول کا طریقہ
پاکستان کے لئے إمارات ائیرلائنز کی پروازیں منسوخ
بحرین کی اپنے شہریوں کو چینی ویکسین سائنوفارما کی تیسری خوراک وصول کرنے کی ہدایات جاری
امارات میں عربی زبان سیکھئے وہ بھی صرف تین مہینے میں