کویت اردو نیوز ، 11 اکتوبر 2023: آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے اپنی شاندار اننگز کو مظلوم فلسطینیوں کے لیے وقف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا کہ یہ فتح غزہ میں ان کے بھائیوں اور بہنوں کے نام ہے۔
انہوں نے جیت میں حصہ ڈالنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پوری ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
رضوان نے میچ کو مزید قابل رسائی بنانے کا خصوصی کریڈٹ عبداللہ شفیق اور حسن علی کو دیا۔
This was for our brothers and sisters in Gaza. 🤲🏼
Happy to contribute in the win. Credits to the whole team and especially Abdullah Shafique and Hassan Ali for making it easier.
Extremely grateful to the people of Hyderabad for the amazing hospitality and support throughout.
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 11, 2023
انہوں نے حیدرآباد کے لوگوں سے بھی اظہار تشکر کیا، ان کی زبردست حمایت اور گرمجوشی کےساتھ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔