کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: بھارت میں اسلامو فوبیا اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے ، جس کی مثال بھارتی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر انتہا پسند ہندو اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ہندوستانی صحافی بھی کسی سے کم نہیں ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل پوری دنیا سے مسلمانوں کو ختم کرے۔
بھارتی تجزیہ نگار اور ریٹائرڈ میجر گورو آریہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل فلسطین اور مسلمانوں کا مکمل خاتمہ ہے۔ ایک اور صحافی آدتیہ راج کول نے کہا کہ اسرائیل حماس کا نام و نشان مٹا دے۔
ظالم اور غاصب اسرائیل کا ساتھ دینے والے بھارت نے بھی اس واقعے کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا۔ انتہا پسند مودی سرکار نے اسرائیل کی مکمل حمایت اور جنگی تعاون کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی حکومت اور میڈیا پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ اسرائیل کی طرح بھارت بھی دہشت گردی کا شکار ہو چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو جنگ سے متاثرہ لوگوں سے کوئی دلچسپی یا ہمدردی نہیں، اس کا مقصد صرف مسلمانوں کے کردار کو پیش کرنا ہے۔ بھارت کے سفارتی کرتب اور خود غرض حکومتی پالیسیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ بھارت مغرب کا انتہائی ناقابل اعتماد اتحادی ہے۔