کویت اردو نیوز : بھارت میں بیوی نے 36 سالہ شوہر کو سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہ لے جانے پر قتل کر دیا۔
جمعہ کو اطلاع دی گئی یہ واقعہ پونے وانواڑی علاقے میں جوڑے کے اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں قتل ہونے والے شخص نے بیوی کو دبئی لے جانے سے انکار کر دیا تھا۔
پونے پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوڑے کے درمیان لڑائی اس لیے ہوئی تھی کیونکہ نکھل رینوکا کو اس کی سالگرہ منانے کے لیے دبئی نہیں لے گئے تھے اور نہ ہی انھیں اس کی سالگرہ پر مہنگا تحفہ دیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا ہےکہ لڑائی کےدوران رینوکانے نکھل کھنہ کےچہرے پر گھونسامارا تھا۔
گھونسہ اتنا زور دار تھا کہ نکھل کی ناک اور کچھ دانت ٹوٹ گئے۔ بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے نکھل بے ہوش ہو گیا تھا۔
نکھل کھنہ نامی متاثرہ شخص تعمیراتی صنعت کا ایک کاروباری تھا جس کی چھ سال قبل رینوکا نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی۔
پولیس نے رینوکا کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔