کویت اردو نیوز : ترکیہ کے شہر استنبول میں اوزگور نعمان نامی نوجوان نے پہلے اپنی بیوی اور پھراپنے تین بچوں کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی تاہم وہ زندہ بچ گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق بدقسمت خاندان استنبول میں ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھا۔ فائرنگ کی آواز سن کر پڑوسیوں نے پولیس کو فون کیا۔ پولیس پہنچی تووہاں 4 افراد شدید زخمی تھے ۔
پولیس نے تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ماں اور تینوں بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ بچوں کےباپ کو بچا لیا گیا ہے ، جس کا کہنا ہے کہ بیوی سے جھگڑے کرنےکےبعد اس نے پہلےباقی سب کو افراد اور پھرخود کو مارنےکی کوشش کی ہے ۔
اس اقدام سے قبل اوزگور نعمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ میں زندگی سے تھک گیا ہوں اور اب میں موت کا تجربہ کرنے کےلیےجا رہا ہوں۔ میرے بیوی بچےمیرے لیے کافی ہیں لیکن میں ان کو بھی اس جھوٹی دنیا سے بچانا چاہتا ہوں۔