کویت اردو نیوز ، 14 اکتوبر 2023: آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھارتی بورڈ کی جانب سے منعقد نہیں کی گئی تھی جب کہ میچ سے قبل شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے کے لیے پاک بھارت میچ میں کئی اسٹارز کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس تقریب میں مشہور گلوکار اریجیت سنگھ، شنکر مہادیون اور سکھویندر سنگھ نے پرفارم کیا۔یہ تقریب ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر نہیں کی گئی تاہم اس تقریب کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
وائرل ویڈیو میں، ارجیت سنگھ کی پرفارمنس دیکھی جا سکتی ہے، جیسا کہ گلوکار نے اس تقریب میں اپنے مقبول ترین بالی ووڈ گانے ‘ہیرئیے’ اور ‘وٹ جھمکا’ گائے۔
تقریب میں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن، رجنی کانت اور انوشکا شرما سمیت کئی اداکاروں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
تجربہ کار اور لیجنڈ بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت کو بھی یہ میچ دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ دیا گیا۔