کویت اردو نیوز ، 16 اکتوبر 2023: اسرائیل کی حمایت کرنےوالے ایک امریکی چینل نے 3 مسلمان اینکرز کو معطل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی چینل نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے دوران مشہور اینکر مہدی حسن اور دیگر 2 مسلم اینکرز علی ویلشی اور ایمن محی الدین کو پروگرام کرنے سے روک دیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ان اینکرز کے شوز کی معطلی کا فیصلہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 12 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں اب تک 2600 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 10 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔
Related posts:
سوئیڈن جانے کیلئے آپ کے اکاؤنٹ میں کم از کم کتنی رقم ہونی چاہیے؟
اٹلی: اپنے سینڈوچ کو آدھا کرنے پر ریستوران نے سیاح سے اضافی فیس وصول کرلی۔
گاڑی چلانے کے لیے کون سا ملک سب سے زیادہ خطرناک قرار
تھائی لینڈ نے ہندوستانی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلہ شروع کر دیا
مصر کے مشہور ساحل پر شارک کے حملے میں خاتون سیاح اپنا بازو کھو بیٹھی
فلسطینی مہاجرین پرمصرکےدروازےبندکردئیےگئے
برطانیہ کی امیگریشن پالیسیوں نے جنوبی ایشیا کے ممالک میں تشویش کی لہر دوڑا دی