کویت اردو نیوز ، 20 اکتوبر 2023: بھارت میں ہندو تہوار نوراتری سے منسلک ایک 15 سالہ لڑکی کو اس کی بڑی بہن اور بھائی نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔
یہ واقعہ منگل کی صبح 3 بجے پیش آیا، جب تینوں بہن بھائی ایک زرعی فارم پر ایک کاٹیج کے اندر ماتاجینا پاتھ (نوراتری سے منسلک ایک مذہبی رسم) ادا کر رہے تھے۔
جام نگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کیمطابق، "بڑی بہن کاکہناتھاکہ چھوٹی بہن انکے خاندان کیلیے بدقسمت ہے اور جب تک وہ زندہ رہےگی خاندان خوش حال نہیں ہو گا۔” پھر بڑی بہن اور بھائی نے اسےچاقو مارکرقتل کردیا۔
دھرول پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق دونوں ملزمان نے نوعمر لڑکی کو بغیر کپڑوں کے زمین پر بٹھایا اور پھر اس پر وار کیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا، "متاثرہ لڑکی نے گزشتہ دو دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا اور وہ پہلے سے ہی کمزور تھی۔ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ ابتدائی طور پر متاثرہ کی موت چاقو کے متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ تاہم، یہ عام انسانی قربانی کا معاملہ نہیں ہے جس میں عام طور پر شکار کا سر قلم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تینوں بہن بھائی قبائلی ہیں اور ان کا تعلق گجرات کے ضلع داہود سے ہے۔ وہ بپن باریا کی ملکیت والی زمین پر بطور مزدور کام کر رہے تھے، جنہوں نے اس معاملے میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ زمین کے مالک نے منگل کو پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد، ہم نے متاثرہ لڑکی کے والدین سے رابطہ کیا جو ضلع داہود میں ہیں۔ تاہم اس نے شکایت درج کرانے سے انکار کر دیا۔ آخر کار زمیندار نے شکایت درج کرائی۔
ایس پی نے بتایا کہ دونوں بڑے بہن بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔