کویت اردو نیوز ، 23 اکتوبر 2023: بھارت میں جاری 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران، افغانستان کے خلاف میچ میں، پاکستانی ٹیم نے اس سال ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کے دوران اپنا پہلا چھکا لگایا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
ون ڈے کرکٹ میں اس سال پاکستان کی جانب سے پاور پلے میں عبداللہ شفیق نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگایا، عبداللہ نے افغان باؤلر نوین حق کی گیند پر چھکا لگایا۔
بعد ازاں عبداللہ شفیق نے آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر سال کے چھٹے پاور پلے کے لیے افغان باؤلر مجیب الرحمان کی گیند پرچھکا دیا۔
قومی ٹیم نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران انجام دیا جہاں گرین شرٹس 1169 گیندوں پر چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان واحد ٹیم تھی جس نے پاور پلے کے دوران یعنی پہلے 10 اوورز میں چھکا نہیں لگایا تھا ۔
جب عبداللہ شفیق نے چھکالگایا تو شائقین کرکٹ سوشل میڈیا پر آئے اور میمز کا ایک انبار پوسٹ کیا۔
کسی نے کہا: رضاکارانہ طور پر شکر گزاری کی ادائیگی ضروری ہے، اور دوسرے نے کہا: کل سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جانا چاہیے۔
بروکن نیوز کے نام سے ایک پیج پر پوسٹ کی گئی ایک میم نے لکھا: پوری قوم کو مبارک ہو، پاکستان نے پاور پلے میں چھکا لگایا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پاور پلے میں چھکا نہ لگانے کا ریکارڈ 1,169 گیندوں کے بعد ٹوٹ گیا۔
پاکستانی ٹیم کا پاور پلے میں چھکا لگانا کسی معجزے سے کم نہیں، صارفین نے کہا۔ ایک صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ”پاکستانی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے پاور پلے میں پہلا چھکا 1170 گیندوں کے بعد لگایا۔ عبداللہ شفیق نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
واضح رہے کہ اگر پاکستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو بقیہ میچوں کے لیے ’کرو یا مرو‘ کی صورتحال ہو گی اور اگر افغان ٹیم ہار جاتی ہے تو یہ اس کے ورلڈ کپ جیتنے کے سفر کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔