کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: سال کا آخری چاند گرہن آج 28 اکتوبر کو ہوگا ، جو پاکستان سمیت مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ یہ اس سال کا دوسرا چاند گرہن ہے۔
چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا اور 1 بج کر 15 منٹ پراپنےعروج کوپہنچےگا۔
یہ 29 اکتوبر کودوپہر 03:36 پر ختم ہوگا۔
اس سے قبل سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کو ہوا تھا جو پاکستان میں بھی دیکھا گیا تھا۔ چاند گرہن 5 مئی کو 10:23 PM پر عروج پر تھا اور 6 مئی کو 12:32 PM پر ختم ہوا۔
واضح رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزرتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان آتا ہے تو چاند گرہن ہوتا ہے۔
جب سورج کی روشنی زمین کے ماحول سے گزرتی ہے تو سرخ روشنی نیلی روشنی سے زیادہ جھک جاتی ہے اور اسی وجہ سے چاند گرہن کے دوران سرخ دکھائی دیتا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں چاند گرہن چار گھنٹے تک جاری رہے گا۔ جبکہ اسے ایشیا، روس، یورپ اور افریقہ کے مختلف ممالک میں بھی دیکھا جائے گا۔