کویت اردو نیوز، 22 اکتوبر 2023: شائقین نے بھی ورلڈ کپ میں بدانتظامی کی شکایت کردی۔ انہوں نے سٹیڈیم میں پانی کی بوتلیں اور سن کریم لے جانے کی اجازت نہ ہونے کی شکایت شروع کر دی۔ کہتے ہیں کہ کچھ کرسیوں پر سایہ تک نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل سامنے آنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ کی بدانتظامی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور شائقین بھی منتظمین سے سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں۔
جیسا کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہا ہے، میزبان بورڈ بی سی سی آئی کی بدانتظامی پہلے ہی متعدد شیڈول تبدیلیوں، ٹکٹوں کی ریلیز میں تاخیر اور دیگر مسائل کی وجہ سے نظر آ رہی تھی۔ لنکا کے درمیان میچ کے دوران لکھنؤ میں اشتہاری سٹینڈز میں گرنے کا یہ واقعہ پیش آیا، تیز ہوا کے باعث تماشائیوں کے زخمی ہونے کا بھی خطرہ تھا۔ اب میچ دیکھنے اسٹیڈیم جانے والے شائقین کی جانب سے بھی شکایات سامنے آرہی ہیں۔
ایک ٹریول کمپنی گیری ملز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ کافی دوستانہ ہیں لیکن سب سے بڑی مایوسی سٹیڈیم میں ضروری اشیاء لے جانے پر پابندی ہے۔ چارجر، پانی، کھانا یا سن اسکرین نہیں لے جا سکتے، کچھ کرسیوں کے اوپر کوئی سایہ نہیں ہوتا، ایسے میں پانی اور سن کریم کی کمی کافی مسئلہ ہے۔
ہمیں بتایا گیا کہ ہم سٹیڈیم کے اندر سن کریم خرید سکتے ہیں لیکن وہاں کوئی نہیں تھا، دن کے میچوں کے دوران درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک تھا، دہلی میں بوتل کا پانی دستیاب نہیں تھا اور جو دستیاب تھا وہ کھلا پانی تھا۔ وہ نہیں پی سکتے تھے کہ کون جانے کہاں سے لایا گیا، ایک اسٹیڈیم ہمیں 6 بار ٹکٹ دکھانے کو کہا گیا، ہم انگلینڈ میں بھی میچز کے لیے اسٹیڈیم گئے لیکن ایسی مشکل کبھی نہیں دیکھی۔