کویت اردو نیوز ، 31 اکتوبر 2023: ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 8ویں بار 2023 کا بیلن ڈی ار ایوارڈ جیت لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں منعقدہ تقریب میں لیونل میسی کو سال 2023 ءکا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، وہ 8 مرتبہ ’بیلن ڈی ار‘ ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ارجنٹائن کو 36 سال بعد تیسری بار ورلڈ کپ 2022 جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ میسی نے 7 گول کیے، ورلڈ کپ 2022 میں 3 گول اسسٹ کیے جب کہ انھوں نے گزشتہ سیزن کے دوران 41 میچوں میں 21 گول کیے تھے۔
لیونل میسی نے پہلی بار 2009 میں بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا تھا جب کہ یہ ایوارڈ میسی کے حصے میں 2010، 2011، 2012، 2015، 2019 اور 2021 میں گیا تھا۔ گزشتہ سال بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما کے حصے میں آیا تھا۔ .
پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 5 بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں اور آخری مرتبہ 2017 میں سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیتا تھا۔
ارجنٹینا کے ایمیلیانو مارٹینیز نے بہترین گول کیپر کی یاشن ٹرافی جیتی۔
انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم کو کوپا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں سال کا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا جبکہ ریال میڈرڈ کے ونی جونیئر کو انسانیت کے لیے کام کرنے والا بہترین فٹبالر قرار دیا گیا۔ بہترین فٹ بال ٹیم کا ایوارڈ مانچسٹر سٹی کو ملا۔
بارسلونا ویمن ٹیم نے سال کی بہترین فٹ بال ٹیم کا ایوارڈ جیتا اور اسپین اور بارسلونا کے لیے کھیلنے والی ایٹانا بونمتی کو سال کی بہترین خاتون فٹبالر قرار دیا گیا۔ ایمیلیانو مارٹنیز نے سال کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ لیا اور ایرلنگ ہالینڈ کو سیزن کا سب سے زیادہ گول کرنے والا قرار دیا گیا۔