کویت اردو نیوز: 12 اکتوبر 2023: دہلی میں بھارت اور افغانستان کے درمیان جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں خالی نشستوں کو نمایاں کرنے پر ہربھجن سنگھ نے مائیکل وان پر جوابی حملہ کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب انگلینڈ کے سابق کپتان نے اس معاملے کو اٹھایا ہے، اس سے قبل ان کا ٹویٹ ناریندرا مودی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی مقابلے کے دوران آیا تھا۔
مائیکل وان نے ایک پوسٹ میں لکھاکہ
"انڈیا گیم کے لیے # دہلی میں اتنی خالی سیٹیں کیوں!
ہربھجن سنگھ جو اپنے عروج کے دنوں میں بہترین ہندوستانی بالرز میں سے ایک تھے، نے جواب دیا اور لکھا: کیا آپ کھیل دیکھ رہے ہیں یا خالی نشستیں؟”
بھارتی کرکٹر کے اس فضول جواب پر کئی مداحوں نے بھی ان کوشدید تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ریکارڈ کے لیے بتایا گیا تھا کہ ورلڈ کپ کی افتتاحی میچ میں 40,000 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔